
This episode discusses the superiority of the two caliphs in the context of religious knowledge dissemination and spiritual matters.
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ خُطبہ 114: فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (7) علومِ دین کی نشر و اِشاعت اور امور طریقت کے اعتبار سے افضلیت شیخینؓ کا مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 18؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ سابقہ درس کا خلاصہ؛ عملی غلبۂ دین، فقاہت و وِلایت اور دعوتی امور میں نبوی مشابہت کے لحاظ سے افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ ✔️ علومِ دین کی نشر و اشاعت میں افضلیتِ شیخینؓ ✔️ جمعِ قرآن اور نشر و اشاعت میں حضرات شیخینؓ کی کدو کاوشیں ✔️ حضرت عثمان غنیؓ کے دورِ خلافت میں ریاستی دستور کا سرکاری نفاذ ✔️ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی مستند روایتِ قرآن حکیم ✔️ علم حدیث میں حضرات شیخینؓ کا کردار ✔️ حضرت عمر فاروقؓ نے محدثین کو مملکتِ اسلامیہ کے اطراف میں بھیجا ✔️ کوفہ میں حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بصرہ میں حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ کا تقرر ✔️ حضرت مرتضیٰؓ نے علم حدیث پڑھانے کے لیے کسی کو مقرر نہیں کیا ✔️ حضرت ا بن مسعودؓ اور حضرت علیؓ کے تلامذہ کا فرق ✔️ حضرت علیؓ کی طرف منسوب روایات و قضایا کا جائزہ ✔️ قرآن وحدیث کے بعد دینِ اسلام کا فقہ پر مدار و انحصار ✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے دور میں تین بڑے فقہی مذاہب کی بنیادیں…
Explore listener stats, chart rankings, contacts and more on the Khutabat e Khilafat podcast page.